پاکستان
23 اگست ، 2012

مجرموں کیخلا ف کریک ڈاؤن کرنا پڑے تو کریں،چیف جسٹس

مجرموں کیخلا ف کریک ڈاؤن کرنا پڑے تو کریں،چیف جسٹس

کوئٹہ…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی سطح پر کریک ڈاون کرنا پڑے تو کیا جائے،انہوں نے ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے عمل پر ناپسندیدگی اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئے ہیں کہ حکومت کی رٹ تب مانی جائے گی جب کوئی مغوی بغیر تاوان دئے بازیاب ہواور ملزمان گرفتار ہوکر عدالتوں میں پیش ہوکرسزابھگتیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اپنے چیمبر میں اغواء برائے تاوان سمیت مختلف کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے دوران دئے، اس موقع پر آئی جی پولیس اور صوبائی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے انہیں اغواء برائے تاوان سے متعلق کیسز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ صوبے کی حالت غیر ہے۔ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے حکم دیا کہ بلوچستان میں ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی سطح پر کریک ڈاون کرنا پڑے تو کیا جائے بعد میں مختلف کیسز میں پیشرفت کی سماعت تین ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :