پاکستان
14 جنوری ، 2012

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

 ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

اسلام آباد…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ، ڈی آئی خان ،کوئٹہ ،ڑوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت سکردو اور کالام میں منفی تیرہ ڈگری رکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں۔ آج اور کل ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ مری گلیات اور شاملی علاقوں میں آج دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ، ڈی آئی خان ،کوئٹہ ،ڑوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ، راولپنڈی میں ایک ، لاہور میں 6 ،کراچی میں 11، پشاور میں چار ، کوئٹہ میں منفی 3، اسکردو میں منفی 09 ،قلات میں صفر، زیارت میں منفی 13،مری میں منفی 06اورگلگت میں منفی 06ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :