23 اگست ، 2012
میر پور آزاد کشمیر… جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ پاکستان کے حکمران اپنے دشمنوں اور دوستوں کی پہچان کر کے امریکی آپریشن اور ڈرون حملے بند کرائیں، امریکا، اسرائیل اور بھارت ، پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ میر پور آزاد کشمیر میں انجینئر احسن عزیز اور ان کی اہلیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے ذریعے پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور بھارتی تسلط سے نجات کا واحد راستہ مسلح جہاد ہے۔