پاکستان
23 اگست ، 2012

ایفیڈرین کیس: مخدوم شہاب کی جائیداد کی منتقلی پیشگی اجازت سے مشروط

ایفیڈرین کیس: مخدوم شہاب کی جائیداد کی منتقلی پیشگی اجازت سے مشروط

رحیم یار خان … ایفیڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین کی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پیشگی اجازت سے مشروط کردی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر رحیم یار خان کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مخدوم شہاب الدین ، پیپلز پارٹی کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میاں عبدالستار اور پیپلز پارٹی کے رہنما احمد خان لونڈ، ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کی جارہی ہے، لہٰذا متعلقہ افراد کے نام جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ان کی جائیداد کی منتقلی اور فروخت کے سلسلہ میں تحریری پیشگی اجازت حاصل کی جائے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر رحیم یار خان نے تمام متعلقہ معلومات اے این ایف کو فراہم کردی ہیں۔

مزید خبریں :