23 اگست ، 2012
شیخوپورہ … پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈاکو راج ہے جسے ختم کیا جائے گا، قوم شہباز شریف کی نااہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔ شیخوپورہ کی گلوریا کالونی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جیسا غیر جانبدار الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے ویسی ہی غیر متنازع عبوری حکومت بھی قائم کریں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ گریڈ 17 کا افسر ارسلان افتخار 900 کروڑ کے اثاثہ جات کا مالک کیسے بن گیا۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت پنجاب حکومت کو وفاق کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، قوم وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔