پاکستان
23 اگست ، 2012

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش،2افراد جاں بحق

کوئٹہ…بلوچستان کے علاقوں میں موسیٰ خیل ،زیارت ،قلات ،خضدار اور سبی میں تیز بارش سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ایک شخص پانی میں بہہ جانے اور دوسرا موٹر سائیکل پھسلنے سے جان بحق ہوا۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت ،موسیٰ خیل ،قلات ،خضدار اور سبی میں سہ پہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔موسیٰ خیل کے علاقے دورگ کی کچھی بیگ زئی ندی میں آنے والا سیلابی پانی ایک اونٹ سوار کو بہا کر لے لیا۔مقامی افراد نے اونٹ کو تو زندہ حالت میں پانی سے نکال لیا تاہم اونٹ سوار نوجوان بابل کی لاش چھ کلومیٹر دور نگ کے مقام سے ملی۔قلات میں ہونے والے بارش کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مرجان کے مقام پر ایک موٹرسائیکل بارش کے پانی کے باعث پھسل کرگھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :