23 اگست ، 2012
راول پنڈی…راول پنڈی کے علاقے روات کے قریب برساتی نالے میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 19 سالہ ذیشان اور 18 سالہ وقاص نہانے کے لئے برساتی نالے میں اترے تھے اور بعد میں دونوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کافی تگ و دو کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نالے سے نکال لیں۔