پاکستان
23 اگست ، 2012

چیچہ وطنی میں پلاٹ کا تنازع ،55سالہ شخص کو زندہ جلانے کی کوشش

چیچہ وطنی…چیچہ وطنی میں پلاٹ کے تنازع پر مخالفین نے 55سالہ شخص کی داڑھی مونڈ ڈالی،اور اسے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے گاوٴں گیارہ ایل میں محمد شریف نامی 55 سالہ شخص کو راہ جاتے ہوئے اسکے مخالفین نے دبوچ لیا،ملزمان نے تشدد کے بعد ڈیزل چھڑک کر اسے زندھ جلانے کی بھی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے بچ بچاوٴ کرکے اسے چھڑالیا،تاہم ملزمان نے جاتے جاتے خنجر سے محمد شریف کی داڑھی مونڈ دی،متاثرہ شخص کے مطابق مخالفین سے پلاٹ کا تنازع چل رہا ہے،پولیس کے مطابق متاثرہ شخص حال ہی میں جیل سے رہاہوکر آیا ہے،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :