پاکستان
23 اگست ، 2012

دشمن شیعہ سنی فسادات کرانیکی سازش کررہے ہیں، ڈاکٹر فرید پراچہ

لاہور … جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ قائد اعظم پوری پاکستانی قوم کے رہنما تھے اور انہوں نے کبھی اپنے آپ کو شیعہ رہنما کے طور پر پیش نہیں کیا، اب الطاف حسین قائداعظم پر رحم فرمائیں اور انہیں متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں، دشمن شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اہل تشیع میں سے کسی کو بے گناہ قتل کیا جائے یا اہلسنت میں سے کسی کو زبان کی بنیاد یا بھتہ خوری کیلئے قتل کیا جائے ،یہ ہر صورت میں قابل مذمت اور پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دشمن اسی سازش میں لگے ہوئے ہیں کہ دونوں طرف حملے کر کے خدانخواستہ شیعہ سنی تصادم کی صورت پیدا کریں۔ فرید احمد پراچہ نے گلگت، کراچی، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حقیقی مسائل حل کئے جائیں۔

مزید خبریں :