23 اگست ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں ڈاکووٴں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا، واقعہ کے خلاف شہریوں نے لاش سمیت ستیانا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کر کے روڈ بلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں 28 گ ب کا رہاشی حفیظ نامی شخص جو 8 بچوں کا باپ تھا، اپنا مال ایک بیکری پر فروخت کر کے آرہا تھا کہ ستیانہ روڑ پر پولیس چوکی خانوانہ کے قریب ڈاکو نے اس کو روک لیا اور لوٹنے کے دوران مزاحمت پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف ورثاء نے احتجاج کر تے ہوئے ستیانہ روڑ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مشتعل شہریوں نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا ۔