24 اگست ، 2012
فیصل آباد…فیصل آبادمیں 82سالہ شخص نے اسسٹنٹ کمشنرکے منہ پرجوتادے مارا،عمر رسیدہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے زمین کے تنازع پرفیصلہ نہ سنانے اوربے عزتی کرنے پر یہ قدم اٹھایا،معمر شخص کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو جوتا مارنے پر وہ مطمئن ہے۔ پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کو جوتا مارنے والے 82 سالہ رسیدہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔