پاکستان
24 اگست ، 2012

قصور :سنگدل ملزموں نے 14سالہ بچے کو پھانسی دیکر مار ڈالا

قصور :سنگدل ملزموں نے 14سالہ بچے کو پھانسی دیکر مار ڈالا

قصور…قصور کے علاقے بیرون کوٹ بیراں میں سنگدل ملزموں نے 14سالہ بچے کو پھانسی دیکر مار ڈالا، کوٹ بیراں کے رہائشی شفقت عمران کا نوعمر بیٹا حارث دوستوں کے ساتھ کھیلنے گیا تھا ،سہ پہر کے وقت گلی میں کھیلتے بچوں کی گیند ایک بند اسکول میں جا گری،بچے دیوار پرچڑھے تو انہوں نے درخت پر لٹکتی حارث کی لاش دیکھی جسے رسی سے پھانسی دی گئی تھی۔حارث کے گھروالے جائے وقوع پہنچے اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لخت جگر کی لاش کو اتارا،مقتول کے والد نے مخالف رشتہ داروں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے،سفاکانہ واردات پر لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے واقعے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

مزید خبریں :