23 اگست ، 2012
راولپنڈی … راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں میں ایک گھر میں 6 ماہ سے قید 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اہل محلہ کی اطلاع پر چھاپہ مار کر مغوی نازیہ کو بازیاب کر ایا گیا۔ پولیس کو بیان میں نازیہ کا کہنا تھا کہ اسے صائمہ نامی خاتون نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغواء کیا اور اس کا زبردستی نکاح کرایا گیا ۔ نازیہ کا کہنا ہے کہ اسے 6 ماہ سے گھر میں بند رکھا گیا تھا اور اس پر تشدد بھی کیا جاتا رہا۔