24 اگست ، 2012
واشنگٹن… سابق امریکی سفیر ریان کروکر کو کروکرنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریان کروکر کو 14 اگست کو گرفتار کیا گیا، ان پر دوسری گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ ریان سی کروکر افغانستان،شام،کویت سمیت کئی ملکوں میں امریکی سفیر رہ چکے ہیں جبکہ 2004سے 2007 تک پاکستان میں بھی امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔