پاکستان
Time 22 جنوری ، 2020

کراچی: گرد آلود ہواؤں سے فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار بڑھ گئی

فائل فوٹو

کراچی: شہر میں چلنے والی گرد آلود ہواؤں سے فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی۔

یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں سے فضا گرد آلود ہوگئی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے باعث فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی ہے اور قائد آباد کی فضائیں انتہائی مضرصحت ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم گرد آلود ہوگیا ہے اور شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 48کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جو شام تک چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :