پاکستان
24 اگست ، 2012

سندھ کے ڈاکٹرز کا کل سے ہڑتال کا اعلان

سندھ کے ڈاکٹرز کا کل سے ہڑتال کا اعلان

کراچی …کراچی کے سول اسپتال میں ڈاکٹراور ٹیکنیشن اسٹاف پر تشدد کے خلاف پی ایم اے سندھ اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔ رات گئے سول اسپتال کے ایمرجنسی تھیٹر کے باہر پروفیسر عمیر السلام اور ٹیکنیشن اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا،جس کی وجہ شدید زخمی حالت میں لائے گئے مریض کی ہلاکت تھی۔واقع کے خلاف پی ایم اے سندھ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،پیرا میڈکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی اجلاس کیا گیا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسپتال کے داخلی راستوں پر پولیس اوررینجرز کو تعینات کیا جائے ،اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وائس چانسلر ڈاوٴ میڈیکل کالج پروفیسر مسعود حمید نے یقین دہانی کروائی کے کل پچاس سیکیورٹی اہلکار اسپتال میں تعینات کردیئے جائیں گے۔ پروفیسر عمیر السلام پر تشدد کیخلاف کل پریس کلب پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسیحاوں پر تشدد کے واقعات اب تو روز کا معمول ہی بنتے جارہے ہیں اور ان کی روک تھام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ڈاکٹرز کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :