پاکستان
24 اگست ، 2012

لاہور: یوسف حجام کیس، مرکزی ملزم کا6روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور…لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوسف حجام تشدد کیس کے مرکزی ملزم میاں خان اور اس کے ساتھی شفیع کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔یوسف حجام تشدد کیس کے مرکزی ملزم میاں خان اور اس کے ساتھی شفیع خان کو لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزموں کے14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔ ملزموں کوڈی پی او اوکاڑہ عثمان اکرم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے عدالت میں پیش کیا۔

مزید خبریں :