24 اگست ، 2012
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے مقام پر ندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔بلوچستان میں ڑوب ، بارکھان اوررکھنی م?ں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔خضدارمیں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورلوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے نارروال کے نالہ ڈیک میں طغیانی ہے۔نالے کا ایک کنارہ کئی مقامات سے ٹوٹنے کے بعد پانی قریبی دیہات میں داخل ہونے سے دھان اور جوار کی فصل کونقصان پہنچا ہے۔اور7دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالے میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے۔