24 اگست ، 2012
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں ہیر ڈریسرز نے اوکاڑہ میں زمیندار کی طرف سے حجام کی آنکھیں نکالنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ہیر ڈریسر ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے تحت اوکاڑہ کے علاقہ مرزا پور میں با اثر زمیندار کی طرف سے محمد یوسف نامی حجام کی آنکھیں نکالنے سمیت کان اور ہونٹ کاٹنے کے بھیانک واقع کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شریک ہیر ڈریسر ایسوسی ایشن کے مقامی عہدیداروں نے اس انسانی سوز واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناکر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے