پاکستان
24 اگست ، 2012

نئی دہلی: پاک بھارت پارلیمنٹیرین گروپس کے 2 روزہ مذاکرات جاری

نئی دہلی: پاک بھارت پارلیمنٹیرین گروپس کے 2 روزہ مذاکرات جاری

نئی دہلی … پاک بھارت پارلیمنٹیرین گروپس کے 2 روزہ مذاکرات کا چوتھا دور نئی دلی میں جاری ہے۔ لوک سبھا کی اسپیکر میرا کماری کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ مذاکرات کے موقع پر پارلیمنٹیرینز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرا کماری نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات ثقافتی بندھن سے بہت آگے ہیں۔ بھارت کی پارلیمنٹ میں 42سیاسی جماعتیں بھارتی قوم کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان جماعتوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام پاکستان سے مضبوط اور پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ پلڈاٹ کے زیر اہتمام پاک بھارت پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات میں ویزا معاملات، میڈیا کا کردار، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے معاملات زیر بحث آئے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری طور پر پاک بھارت مذاکرات میں بہتری کے امور پر بھی بات ہوئی۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے جن میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اور مستقبل میں مذاکرات جاری رکھنے پر غورکیاجائے گا۔

مزید خبریں :