25 اگست ، 2012
کنڑ… افغانستان کے صوبہ کنڑ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کالعدم تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کا سربراہ مولوی داد اللہ اپنے 12 ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ افغان صوبہ کنڑ کے گورنر سید فضل اللہ وحیدی کے مطابق جمعے کی شام نیٹو کے جاسوس طیاروں نے ضلع شیگل کے پہاڑوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کے سربراہ مولوی داد اللہ اور اس کے نائب سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوگئے ،گورنر کنڑ کادعویٰ ہے کہ حملے میں 7 پاکستانی طالبان زخمی بھی ہوئے جنھیں اسدآباد کے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مولوی داد اللہ ایک سال قبل باجوڑ ایجنسی کے 30 طلبہ کے اغوا کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔