25 اگست ، 2012
مظفر گڑھ … مظفر گڑھ کے قریب مل میں کام کرنے والے مزدروں کو لے جانیوالی بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 24مزدور زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی جی خان روڈ پر نائی والے ٹبے کے قریب پیش آیا،۔بس میں سوار مزدور مقامی مل میں نائٹ شفٹ میں کام کرنے کے لیے جارہے تھے۔ زخمی ہونے والے دس مزدوروں کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ دیگر 14افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔