کھیل
14 جنوری ، 2012

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ، ڈیو واٹمور لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ، ڈیو واٹمور لاہور پہنچ گئے

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے مضبوط ترین امیدوار ڈیو وٹمور لاہور پہنچ گئے ہیں ،وہ نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچے۔ڈیو وٹمورنے ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور پی سی بی کی طرف سے آئے ہوئے میزبان کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔کوچ کی تلاش کیلئے بنائی جانے والے کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی سفارشات مکمل کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کمیٹی نے ہیڈکوچ کے لیئے ڈیو وٹمور کا نام ہی تجویز کیا ہے ۔ اپنے قیام کے دوران وہ کوچ کمیٹی کے علاوہ پی سی بی کے چئیرمین ذکاء اشرف اوردوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ قوی امکان یہی ہے کہ معاہدے کو صرف حتمی شکل دی جا ئے گی، ڈیو وٹمور کی تقرری انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد عمل میں آئے گی۔

مزید خبریں :