Time 05 مارچ ، 2025
کھیل

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی بہت کامیاب ٹورنامنٹ رہا: نائب صدربھارتی بورڈ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)  کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے، انٹرنیشنل ایونٹ ہے، بہت اچھی طرح سے پاکستان اور دبئی میں میچز کا انعقاد ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت کامیاب ٹورنامنٹ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے لاہور پہنچے اور انتظامات کی تعریف کی۔

میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اچھے انتظامات کیے گئے، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے، انٹرنیشنل ایونٹ ہے، بہت اچھی طرح سے پاکستان اور دبئی میں میچز کا انعقاد ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت کامیاب ٹورنامنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں اپنی صلاحیتوں پر کھیلتی ہے، فائنل لاہور میں کرانے کیلئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا تھا کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ کافی عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوا جو اچھی بات ہے، پاک بھارت بورڈ کی پالیسی رہی ہے کہ دوطرفہ سیریز ایک دوسرے کے سرزمین پر ہوں۔

دوسری جانب بنگلادیش، جنوبی افریقا، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدرفاروق احمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی کی۔

مزید خبریں :