Time 06 مارچ ، 2025
کھیل

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود ہیڈ کوچ گمبھیر ٹیم سے ناخوش، وجہ بھی بتادی

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود ہیڈ کوچ گمبھیر ٹیم سے ناخوش، وجہ بھی بتادی
ہم کرکٹ کے میدان میں مقابل ٹیم کے لیے بے رحم ہونا چاہتے ہیں: ہیڈ کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم__فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو خوش کرنا اتنا آسان نہیں جس کا ثبوت حالیہ ٹورنامنٹ ہے جس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم سے مطمئن نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جب بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تو میچ کے بعد گمبھیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'دیکھیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ چاہتے ہیں کہ کھیل میں مسلسل بہتری آئے، آپ یہ نہیں کہتے کہ آپ کھیل میں بالکل پرفیکٹ ہوگئے'۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ 'ہم نے ابھی تک بہترین کھیل نہیں کھیلا اور میں پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوں گا'۔

گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ 'ہمارے پاس ابھی ایک اور کھیل باقی ہے، امید ہے کہ ہم بہترین کھیل کھیل سکیں گے'۔ 

بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہیں گے کہ ہمارے کھیل میں مسلسل بہتری آئے، ہم کرکٹ کے میدان میں مقابل ٹیم کے لیے بے رحم ہونا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ میدان سے باہر بالکل عاجزی کے ساتھ رہیں'۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں :