پاکستان
25 اگست ، 2012

عمران خان نے اثاثوں کی غلط تفصیلات جاری کیں، رانا ثناء اللہ

عمران خان نے اثاثوں کی غلط تفصیلات جاری کیں، رانا ثناء اللہ

لاہور … پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زرداری ٹولے کو عوام پہچان چکے، وہ آئندہ انتخابات میں انہیں مسترد کردیں گے، عمران خان نے اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات جاری کیں، وہ اس سے کہیں زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ دور میں جتنی کرپشن ہوئی، اس کی مثال ملنا مشکل ہے، سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو عوام کو کنفیوز کرنے کیلئے طیارہ کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اشتہاری قرار دینے کا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، عمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے غلط اثاثے جمع کرائے، عمران خان اس سے کہیں زیادہ اثاثوں کے مالک ہیں، وہ پہلے شوکت خانم اسپتال کا جوئے میں ہارا ہوا 30 کروڑ روپیہ جمع کرائیں پھر الیکشن میں جائیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ جاننا مشکل نہیں کہ عمران خان کس کے کہنے پر راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں گئے۔

مزید خبریں :