25 اگست ، 2012
کراچی … وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ خود وزیراعظم کریں گے جبکہ صدر پاکستان کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن مرحوم صحافی شمیم الرحمان کے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ خود وزیراعظم کریں گے جبکہ صدر پاکستان کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادرن پر جو الزامات ہیں انہیں جواب دینا چاہئے، ن لیگ میں ساری لڑائی کرپشن کی بنیاد پر ہے، رانا ثناء اللہ نے جو الزامات ذوالفقار کھوسہ پر لگائے ان کی بھی وضاحت ہونا چاہئے۔ انہوں نے وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ الزامات کا جواب دیں، نواز شریف اور شہبا ز شریف پیدائشی چور ہیں انہیں بھی الزامات کا جواب دینا چاہئے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عوام کا فیصلہ آچکا ہے اور عوام کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ پی سی او ججز کو نہیں ما نتے اور ان سے بیزار ہیں۔