پاکستان
25 اگست ، 2012

پنجاب یوتھ اسپورٹس کا کل لاہور میں آغاز

لاہور … لاہور میں کل سے پنجاب یوتھ اسپورٹس شروع ہو رہا ہے جس میں کھیلوں کے ساتھ نعت خوانی اور قرأت کے مقابلے ہوں گے۔ لاہور میں ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مقابلے 6 ستمبر تک جاری رہے گے،جس میں جنرل اور انفرادی مقابلے ہوں گے۔ ان میں ریسلنگ، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بلیئرڈ، کرکٹ، والی بال کے ساتھ ساتھ نعت خوانی اور قرأت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھرپور جوش دکھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :