پاکستان
25 اگست ، 2012

لاہور: سیوریج کا ناقص انتظام، بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

لاہور … سیوریج کے ناقص انتظام نے لاہور میں معصوم بچے کی جان لے لی، لوہاری میں بارش کے باعث 6 سالہ بچہ پھسل کر گٹر میں جا گرا، پانی کے تیز بہاوٴ نے بچے کو سنبھلنے نہ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ دم توڑ گیا۔ رنگساز امداد حسین کا 6 سالہ بیٹا احمد حسین جو اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ اندرون لوہاری کے بخاری چوک سے گزر رہا تھا، بارش کے باعث احمد پھسل کر گٹر میں گر گیا۔ پانی کاریلا بچے کو گٹروں سے بہاتا ہوا بڑے نالے کی جالی تک لے گیا، لیکن اس وقت تک یہ معصوم زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ لوہاری پولیس کا کہنا ہے کہ یہ موت سڑک کنارے نالی کے باعث ہوئی، اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان نالیوں کو فوری طور پر کور کر دے تاکہ آئندہ اس قسم کے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں :