پاکستان
25 اگست ، 2012

حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور خود مختاری امریکا کو بیچ دی، سید منور حسن

حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور خود مختاری امریکا کو بیچ دی، سید منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے امریکا کی طرف سے حالیہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور خودمختاری امریکا کے ہاتھوں بیچ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلی بار ڈرتے ڈرتے ڈرون حملوں پر برائے نام احتجاج کیا تھا جس کے بعد ان حملوں میں تیزی آگئی۔ سید منور حسن کاکہناتھا کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی جاتی تو اب تک امریکا افغانستان سے نکلنے کی راہیں تلاش کررہا ہوتا، خطے میں امریکی موجودگی ہی تمام مسائل کی جڑ ہے اور امریکی انخلاء تک یہاں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سید منور حسن نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران فوری طور پر مستعفی ہوجائیں اور متفقہ عبوری حکومت قائم کرکے اقتدار اس کے حوالے کردیں تاکہ ملک میں نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو اور قوم نئے سرے سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکے۔

مزید خبریں :