25 اگست ، 2012
کوئٹہ … وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کا نوٹس لے لیا، ہڑتالی ڈاکٹروں کو48گھنٹوں میں ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال اور فرائض کی عدم انجام دہی کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز ہڑتال اور بائیکاٹ ختم کرکے 48گھنٹوں کے اندر اپنی ڈیوٹز پر حاضر ہو جائیں، بصورت دیگر ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔