پاکستان
25 اگست ، 2012

نیٹو سپلائی بند کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور…نیٹو سپلائی کو دوبارہ بند کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جتنا عرصہ نیٹو سپلائی بند رہی پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے بھی بند رہے مگر جب نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو ڈرون حملے پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ عدالت نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملے دوبارہ شروع ہونے کے معاملے کا نوٹس لے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں :