پاکستان
25 اگست ، 2012

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

پشاور…محکمہ موسمیات پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مطلع ابرالود رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کی مقدار 70 فی صد ہے ،جس کے باعث پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بالائی اور میدانی علاقوں کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈی گری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :