27 فروری ، 2020
سکھر کے نجی اسکول نے زائد فیس نہ دینے پر بچی کو اسکول سے نکال دیا، والد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے فریقین کو 2 اپریل کو طلب کرلیا۔
سکھر کے شہری سرور لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کی بیٹی کی اسکول فیس4 ہزار 875 روپے ہے جب کہ اسکول انتظامیہ نے فروری کےفیس واؤچر میں17ہزار 25 روپے لگاکر بھیج دیے۔
درخواست گزار کے مطابق اسکول سے اضافی فیس کی وجہ جاننے کی کوشش پر انتظامیہ نے بیٹی کو اسکول سے ہی نکال دیا۔
شہری کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اسکول سے نکالنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے، سالانہ امتحان قریب ہیں اس لیے اسکول کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نےفریقین کو 2 اپریل کی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔