Time 02 مارچ ، 2020
پاکستان

نیب سکھر کا کارنامہ: خورشید شاہ کے مرحوم بھائی بھی تفتیش کیلیے طلب

فائل فوٹو

سکھر: نیب نے خورشید شاہ کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی کو بھی طلب کرلیا۔

نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ اسپننگ ملزلمٹیڈ کی تحقیقات کےلیےطلب کیاگیا ہے۔

نیب کی جانب سے کسی مرحوم کو طلب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑکو بھی طلب کرچکی ہے اور وہ 7 سال قبل انتقال کرچکےہیں۔ 

نوٹس واپس لے لیا گیا، ترجمان نیب

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے سید علی نواز مرحوم کو جاری کیا گیا کال اپ نوٹس واپس لے لیا ہے، نیب نے سید علی نواز شاہ سمیت دوسرے افراد کو کال اپ نوٹس جاری کیے تھے۔

شاہ سپنگ ملز میں شراکت کے معاملے پر یہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے، نیب سکھر کے علم میں نہ تھا کہ سید علی نوازشاہ انتقال کرچکے ہیں، چیئرمین نیب نے غلطی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہےکہ خورشید شاہ پر ایک ارب 30کروڑ روپےکاریفرنس دائر ہے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث جیل کسٹڈی میں این آئی سی وی میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :