پاکستان
26 اگست ، 2012

بینظیر کی لائی جمہوریت پر کئی وزیراعظم قربان کئے جاسکتے ہیں، نثار کھوڑو

بینظیر کی لائی جمہوریت پر کئی وزیراعظم قربان کئے جاسکتے ہیں، نثار کھوڑو

کراچی … اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کئی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی لائی ہوئی جمہوریت پر قربان کئے جاسکتے ہیں۔ کراچی پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے وزیراعظم کے خلاف کارروائی کو جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو پٹری سے اتارنے سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت نے بھی یہی کہا کہ پاکستان چاہئے اوراقتدار کی پرامن منتقلی کا موقع عوام سے چھیننے کی مزاحمت کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی لائی ہوئی جمہوریت پر قربان کئے جاسکتے ہیں ہم نے ایک وزیراعظم کو 3 مرتبہ عدالت میں بھیجا ہم نے نواز شریف کی طرح عدالت پر حملہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :