پاکستان
26 اگست ، 2012

آزاد کشمیر: بھمبر میں دیہاتیوں نے شیر ہلاک کردیا، شیرنی بھاگ گئی

آزاد کشمیر: بھمبر میں دیہاتیوں نے شیر ہلاک کردیا، شیرنی بھاگ گئی

مظفر آباد … آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں شیر کا جوڑا آبادی میں جا نکلا، دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے شیر کو ہلاک کردیا جبکہ شیرنی بھاگ گئی۔ آزاد کشمیر میں جہاں خوبصورتی کی کمی نہیں، وہیں اس کے گھنے جنگلات میں شیر بھی پائے جاتے ہیں، جنگل کا یہ بادشاہ اکثر گھومتے ہوئے آبادی کی جانب بھی آنکلتا ہے۔ بھمبر کے علاقے کھدوڑہ میں بھی شیروں کا جوڑا رہائشی علاقے میں آگیا، جب تک دیہاتی شیروں کی آمد سے واقف ہوتے، 3 بھینسیں شیروں کا شکار بن چکی تھیں۔ لوگوں کی آمد کا شور سن کرشیروں نے جان بچانے کیلئے واپس جنگل بھاگنے کی کوشش کی مگر پیچھا کرنے والوں کی فائرنگ سے نہ بچ سکے۔ گولیاں لگنے سے شیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ شیرنی کو بھاگ نکلنے کا موقع مل گیا۔

مزید خبریں :