26 اگست ، 2012
نوشہرہ … سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا چاہئے تاہم سپریم کو رٹ کو ایسے اقدام اٹھانا چاہئیں کہ معاملہ الجھنے کے بجائے نئے انتخابات کیلئے راستہ ہموار ہوجائے۔ نوشہرہ میں شباب ملی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں شریک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزررہا ہے، مسائل کا حل نہ موجودہ حکومت کے پاس ہے اور نہ آنے والی نگراں حکومت ان مسائل کو حل کرسکتی ہے، نگران حکومت کا کام صرف صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ موجودہ جنجال سے نکلنے کیلئے سپریم کورٹ اور حکومت کو مل کر نئی حکومت کے قیام کیلئے انتخابات کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا چاہئے،خط لکھنے یا نہ لکھنے کا جومعاملہ ہے وہ آنے والی حکومت پر چھوڑا جائے۔