پاکستان
26 اگست ، 2012

عمران خان بہانہ بنا کر وزیرستان نہیں جائیں گے،ارباب خضر حیات

عمران خان بہانہ بنا کر وزیرستان نہیں جائیں گے،ارباب خضر حیات

پشاور…پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عمران خان کسی صورت وزیرستان نہیں جائیں گے۔ وہ آخری مرحلے پر بہانہ کرکے پروگرام ملتوی کردیں گے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ وزیرستان جانے کا ان کا اعلان بھی محض ڈھونگ ہے۔ وہ بہانہ کرکے پروگرام ملتوی کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائد نے پرانے چہروں کو پارٹی میں نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ آج ان کے آگے پیچھے وہی پرانے چہرے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اثاثوں کے معاملے پر خواجہ آصف کے بیان کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک عدالت جانے کی جرات نہ کرسکے۔

مزید خبریں :