پاکستان
26 اگست ، 2012

باجوڑ ایجنسی: فورسز کی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی: فورسز کی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

باجوڑ … باجوڑ ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تحصیل سلار زئی کے علاقے باٹوار میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 20 شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار اور قومی لشکر کے 2 رضاکار زخمی بھی ہوئے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جہانگیر اعظم وزیر کے مطابق تحصیل سلارزئی کے مختلف علاقوں میں قومی لشکر کے رضاکاروں نے شدت پسندوں کو مسمار کرنے کیلئے چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں۔

مزید خبریں :