26 اگست ، 2012
کراچی…کراچی پریس کلب کے باہر وزیٹنگ ٹیچرزکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے صدرپاکستان،گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیکنیکل ٹیچرزکو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیٹنگ ٹیچرزکے تحت ہونیوالے مظاہرے کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اوربینرزاٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سندھ میں چار سو وزیٹنگ ٹیچرز این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد بھرتی ہوئے لیکن مستقل خالی اسامیاں پرکی جارہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیچرز کی خالی اسامیوں پرپہلے وزیٹنگ ٹیچرزکا حق ہے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ٹیکنیکل ٹیچرزکی اسامیوں کیلئے وزیٹنگ ٹیچرزکو مستقل کیا جائے اور تین ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اداکی جائیں۔