پاکستان
27 اگست ، 2012

انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کیلئے انٹری ٹیسٹ 16 ستمبر کو ہوگا

لاہور…انجینئرنگ یونیورسٹی لاہورکے زیر اہتمام انجینئرنگ اداروں میں بی ایس سی داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 16 ستمبر صبح دس بجے ہوگا۔یو ای ٹی کے ترجمان کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے، ملک بھر میں 12 امتحانی سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں، درخواست گزار صرف اس انٹری ٹیسٹ مرکز میں ٹیسٹ دے سکیں گے جہاں ان کی درخواست جمع کرائی گئی ہوگی، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کریں جو ان کے ضلع کے قریب ہو۔

مزید خبریں :