پاکستان
14 جنوری ، 2012

صدر پردباوٴکم کرنے کیلئے گیلانی استعفیٰ دینے پرغورکرسکتے ہیں،رپورٹ

صدر پردباوٴکم کرنے کیلئے گیلانی استعفیٰ دینے پرغورکرسکتے ہیں،رپورٹ

لندن…ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر زرداری پر دباوٴ کم کرنے کے لیے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دینے پر غور کر سکتے ہیں۔ اخبار نے بعض مبصرین کی یہ پیش گوئی نقل کی ہے کہ وزیراعظم گیلانی استعفیٰ پر غور کرسکتے ہیں تاکہ صدرزرداری پرسے دباوٴ کم ہو جائے اورزرداری کی زیرقیادت حکومت اخلاقی فتح حاصل کرسکے۔ اخبار کے مطابق صدرزرداری نے معروف وکیل، عدلیہ بحالی تحریک کے سرخیل اورپی پی کے رہنما اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ عدلیہ سے خفیہ مذاکرات کئے جائیں، اعتزاز احسن کو گیلانی کی جگہ وزیراعظم بنانے کا امکان بھی ظاہر کیاگیا ہے۔ برطانوی اخبار نے ایک پاکستانی فوجی افسر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جنرل صرف اس وقت آگے آئیں گے جب ملک کے اعلیٰ ترین جج اس کے لئے کہیں گے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فی الوقت پاکستان میں بغاوت کا کوئی امکان نہیں، فوج پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتی۔۔ صدر زرداری نے اعتزاز احسن کو عدلیہ سے خفیہ مذاکرات کیلئے کہا ہے،اعتزاز کو گیلانی کی جگہ وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔۔اخبار نے فوجی افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ فوج جمہوریت اورملک کے آئین پر یقین رکھتی ہے، اوراگر سول حکام عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکام رہے تو ہم عدالت کے حکم کو نافذ کرنے میں مدد پر غور کریں گے، اخبار کا کہنا ہے کہ ان الفاظ کا مطلب پاکستانی فوج کی جانب سے یہ پہلا واضح اشارہ ہے کہ فوجی جنرلز سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، اگر انہیں آرٹیکل 190کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل میں مدد کے لئے کہاگیا۔

مزید خبریں :