27 اگست ، 2012
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ… تحریک انصاف ڈیلس کے فورٹ ورتھ کے کارکنان اور رہنماؤں کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں ایک عید ملن ڈنر کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔جس میں تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں سمیت مقامی امریکی سیاستدانوں اور مقتدر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض فاروق شیخ نے سر انجام دیئے۔اس موقع پر تحریک انصاف ڈیلس کے بانی رہنما اور تحریک انصاف امریکا کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نصراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے تحریک انصاف کے بانی کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کیا تو اس وقت گنے چنے لوگ ساتھ آئے مگر یہ عمران خا ن کی کرشماتی شخصیت کا اثر ہے کہ ان کی ملک وقوم سے والہانہ محبت کا نتیجہ ہے کہ آج جوق درجوق لوگ ان کے قافلے میں شریک ہورہے ہیں۔اس موقع پرتحریک انصاف کے مقامی رہنما سیدنیر بخاری نے کہ تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔اس موقع پر فاریہ بخاری ،ڈاکٹر علی پتافی اور دیگر نے خطاب کیا۔