پاکستان
27 اگست ، 2012

ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ،دوسروں کی طرح حملہ نہیں کرتے،رحمن ملک

ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ،دوسروں کی طرح حملہ نہیں کرتے،رحمن ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ،دوسروں کی طرح حملہ نہیں کرتے۔وہ وزیراعظم کی این آراو عمل درآمد کیس میں آمد سے قبل وہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے، دوسروں کی طرح حملہ آور نہیں ہوتے، اس فیصلے پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔حکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے وزیرقانون زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں،میں نہیں بتا سکتا۔

مزید خبریں :