پاکستان
27 اگست ، 2012

شوکاز نوٹس واپس لیا جائے ،وزیر اعظم کی درخواست

شوکاز نوٹس واپس لیا جائے ،وزیر اعظم کی درخواست

اسلام آباد…وزیر اعظم نے سپریم کورٹ سے درخواست کردی ہے کہ شوکاز نوٹس واپس لے لیا جائے،یقین دہانی کرتا ہوں کہ اس مسئلے کاحل نکال لیا جائیگا۔سپریم کورٹ میں این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے، پانچ رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کررہا ہے۔سماعت سے قبل فاروق نائیک نے 4 صفحاتی تحریروزیراعظم کو دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کے سامنے پیش ہوگیاہوں جس طرح پہلے والے وزیراعظم یہاں آئے تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے عدالت سے وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے کچھ وقت درکار ہے،میں دو مہینے پہلے وزیر اعظم بنا ہوں اوربطور وزیراعظم عدالت کا احترام کرتاہوں اور عدلیہ کی نافرمانی کا تاثر نہیں دینا چاہتا، اس کیس میں مجھے کچھ وقت درکار ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا آپ یہ ملزم کی حیثیت سے نہیں آئے ہیں، آپ باوقار قوم کے باوقار وزیراعظم ہیں، ہماری تاریخ ہے کہ خلیفہ وقت بھی عدالت میں آئے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں آجانا اس کا احترام نہیں بلکہ اس کے فیصلے پر عمل درآمدکرنااس کا احترام کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غیریقینی صورتحال ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا،مجھے یقین ہے کہ ایسی راہ نکلے گی کہ عدلیہ کا وقار بلند ہوگا،سفارتکار جب بھی مجھے ملتے ہیں تو اسکے بارے میں پوچھتے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وزیراعظم نے خود خط لکھنا ہوتا ہے،آپ نے کسی کو اختیار دینا ہے کہ خط لکھے،عدالتی حکم کے پیرا گراف 178 میں بھی خط لکھنے کا حکم دی د یا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ملک قیوم نے خط لکھا تھاکہ سوئس کیسز بند کردیے جائیں، این آر او کالعدم فیصلے کے بعد ان مقدمات کی بحالی ضروری ہے، یہ مسئلہ اتنا بڑا نہیں تھا جس بنا دیا گیا ہے،یہ مسئلہ ایک دن میں حل ہوسکتا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ مثبت کمٹمنٹ دیں پھرآرام سے بیرونی دوروں پرجائیں۔وزیراعظم نے اس موقع پرکہاکہہمارے ملک کو دہشت گردی سمیت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :