27 اگست ، 2012
راولپنڈی…حج کرپشن کیس میں حامد رضا کاظمی کی ضمانت منظورہوگئی ہے۔حج 2010ء کے انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ایک سال سے زائد عرصہ سے گرفتار سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت کو ٹرائل کورٹ نے منظور کرلیا ہے سپریم کورٹ نے حج انتظامات میں بدعنوانی ہونے پر ایف آئی اے کو اس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے نے اس کیس میں حامد سعید کاظمی ، وزارت حج کے اعلیٰ حکام راجا آفتاب الاسلام، راوٴ شکیل سمیت دیگر کو نامزد کرکے گرفتار کیاتھا ، ان کا ٹرائل ، راول پنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں کیا جارہا ہے، اس کیس میں حامد سعید کاظمی کو مارچ دو ہزار گیارہ میں عبوری ضانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا، ان کی درخواست ضمانت اسی ٹرائل کورٹ میں دائر کی گئی، اس پر عدالت نے یہ درخواست آج منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔