27 اگست ، 2012
کراچی…اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق آغاخان ہائر اسکول کی ثمینہ اسماعیل نے 984 نمبر لیکر پہلی،کرن امین نے 982 نمبر لیکر دوسری اور کنزہ مرتضیٰ نے 976 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 16 ہزار 737 امیدواروں نے شرکت کی، 9 ہزار317 امیدوار کامیاب قرارپائے اور نتیجے کا تناسب 55.65 فیصد رہا۔