27 اگست ، 2012
کراچی…کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بھتہ خوری،ڈکیتیوں اور قتل کی واردتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قتل،ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی واردتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ایس آئی یو خرم وارث کے مطابق پکڑے گئے ملزمان 35 سے زائد ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔