27 اگست ، 2012
چکوال…چکوال کے علاقے کلر کہار میں مختلف وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکو ؤں کوگرفتارکر لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق کلر کہار کے علاقے چھوی جندراں میں گھروں پر چھاپے کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکووٴں کو گرفتار کر لیا گیا ،ڈی پی اوکاشف مشتاق نے بتایا کہ ڈاکو وٴں کے خلاف ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان سیمنٹ فیکٹری کرولی سے ملازمین کی تنخواہیں لیکر جانے والی سوزوکی کو روک کر رقم لوٹنے کے خلاف پروٹیکٹ انٹر پرائزکمپنی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ،ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل ،کاراور اسلحہ بر آمد کر لیا ،ڈی پی او نے پولیس کو اچھی کارکردگی دیکھانے پر نقد رقم انعام اور تاریخی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔